www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

المنار نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے شیخ نمر کو شھید کئے جانے کے بعد حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں

سعودی عرب کے ھاتھوں آیت اللہ شیخ باقر النمر کے قتل کی شدید مذمت کرتے ھوئے اس کی ذمہ داری امریکہ پر عائد کی ہے حزب اللہ لبنان نے امریکہ کو سعودی عرب اور اسرائیل کے بھیانک جرائم میں برابر کا شریک قراردیا ہے۔
حزب اللہ کے بیان میں مزید آیا ہے کہ آل سعود کا یہ آخری جرم نھیں بلکہ جب تک یہ جرائم پیشہ حکمران برسر پیکار رھیں گے اور امریکہ و اسرائیل کی پشت پناھی انھیں حاصل رھے گی جرائم کا سلسلہ جاری رھے گا۔
حزب اللہ لبنان نے عالمی اداروں، انسانی حقوق کی تنظیموں پر زوردیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ھولناک جرائم کی مذمت کریں ۔ حزب اللہ لبنان نے شھید شیخ نمر کے اھلخانہ کو بھی تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh