www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

سرکردہ شیعہ رھنما آیت اللہ نمر باقر نمر کو سزائے موت دیئے جانے کے خلاف عراقی رھنماؤں نے شدید ردعمل ظاھر کرتے ھوئے بغداد میں سعودی سفارت خانہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربرہ سید عمار حکیم نے سعودی حکومت کے ھاتھوں آیت اللہ نمر باقر نمر کو سزائے موت دیئے جانے کی مذمت کرتے ھوئے کھا ہے کہ آیت اللہ نمر کے عدالتی قتل سے سعودی عرب اور اس خطے میں مزید کشیدگی پیدا ھو گی۔ عراق کے سابق وزیراعظم اور حکومت قانون اتحاد کے سربراہ نوری المالکی نے اپنے بیان میں کھا ہے کہ آیت اللہ نمر کا خون سعودی حکومت کو بھا کر لے جائے گا۔
صدر گروپ کے رھنما مقتدی صدر نے بھی آیت اللہ نمر باقر نمر کو سزائے موت دیئے جانے کی مذمت کرتے ھوئے اسے سعودی حکومت کا ایک اور مجرمانہ اقدام قرار دیا ہے۔ انھوں نے سعودی عرب کے شیعہ مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ سعودی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کے خلاف شجاعانہ ردعمل ظاھرکریں۔

الدعوۃ پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خلف عبدالصمد نے کھا کہ آیت اللہ نمر کو سزائے موت دینے کے سعودی حکومت کے لیے اچھے نتائج برآمد نھیں ھونگے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بغداد سے سعودی سفیر کو نکال کر سفارت خانہ بند کر دے۔
 عراق کی عوامی رضاکار فورس کے نائب سربراہ ابومھدی المھندس نےآیت اللہ نمر باقر نمر کو سزائے موت دیئے جانے کی مذمت کرتے ھوئے اسے مجرمامہ فعل قرار دیا ۔
 

Add comment


Security code
Refresh