www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

یمن مخالف سعودی اتحاد نے فائر بندی کے خاتمے کا اعلان کرتے ھوئے اس ملک کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ پھر شروع کردیا ہے۔

یمن کے خلاف سعودی عرب کی سرکردگی میں وحشیانہ جارحیت کا یہ سلسلہ، ھفتے کے روز شروع ھوا ہے۔ یمن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ طریقے سے سعودی جارحیت کا دوبارہ آغاز، بحران یمن کے حل کے لئے بروئے کار لائی جانے والی بین الاقوامی کوششوں پر ایک کاری ضرب ہے۔
 واضح رھے کہ یمن پر سعودی عرب کی سرکردگی میں قائم ھونے والے اتحاد کی جارحیت، نو ماہ قبل گذشتہ سال مارچ کے مھینے میں شروع ھوئی تھی جس میں اب تک ھزاروں افراد شھید و زخمی ھو چکے ہیں جن میں عام شھریوں نیز عورتوں اور بچّوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔
 قیام امن کی کوششوں کے تحت جنگ بندی کے نفاذ کے خاتمے کا اعلان کرتے ھوئے سعودی عرب نے ھفتے کے روز یمن کے مختلف صوبوں منجملہ صنعا، حدیدہ، صعدہ، تعز اور لحج کے مختلف علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں درجنوں عام شھری شھید و زخمی ھو گئے۔
سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے بھی سعودی سرحدی صوبے جیزان میں ایک کارروائی کرکے اس ملک کے دو ٹینکوں کو تباہ کر دیا۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی اس کارروائی میں کئی سعودی فوجی ھلاک ھو گئے۔
 

Add comment


Security code
Refresh