www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

عراقی فوج نے مغربی عراق میں الرمادی کے مضافاتی علاقوں سے مزید متعدد دھشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔دھشتگرد مخالف خصوصی عراقی فوج

 کے کمانڈر سامی العارضی نے اعلان کیا ہے کہ الرمادی کے مضافاتی علاقوں سے مزید بارہ داعش دھشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ دھشت گرد الرمادی سے اپنے اھل خانہ کے ھمراہ فرار ھونے کی کوشش کر رھے تھے۔
عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے گذشتہ ھفتے صوبے الانبار کے صدر مقام الرمادی کو داعش دھشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا جھاں سے ان دھشت گردوں کا مکمل طور پر صفایا کردیا گیا۔
ادھر فلوجہ میں عراقی فوج نے داعش دھشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ھوئے دسیوں دھشت گردوں کو ھلاک کر دیا۔ الرمادی سے داعش دھشت گردوں کا صفایا کئے جانے کے بعد اب فلوجہ سے بھی دھشت گردوں کا صفایا کئے جانے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ الرمادی کے بعد دوسرے بڑے شھروں کی حیثیت سے فلوجہ اور موصل، داعش دھشت گردوں کے گڑھ بنے رھے ہیں۔
واضح رھے کہ داعش دھشت گردوں نے دو ھزار چودہ کے موسم گرما میں عراق کے بعض شمالی اور مغربی علاقوں پر قبضہ کرکے ان علاقوں میں ھولناک ترین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh