www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو آج ھفتے کی صبح شھید کر دیا گیا۔

 فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ھفتے کے دن ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے ممتاز شیعہ رھنما آیت اللہ شیخ باقر النمر کو، چھیالیس دیگر افراد کے ھمراہ سزائے موت دے دی گئی۔
 مشرقی سعودی عرب میں فروری 2011ء میں وسیع پیمانے پر آل سعود حکومت کے خلاف ھونے والے احتجاج کے بعد جولائی 2012ء میں معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو سعودی اھلکاروں نے حراست میں لے لیا تھا۔ زیر حراست انھیں فائرنگ کا بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ان کے علاج معالجے پر بھی سعودی حکام نے کوئی توجہ نھیں دی۔
 واضح رھے کہ سعودی حکومت کی نمائشی عدالت نے 15 اکتوبر 2014ء کو آیت اللہ شیخ باقرالنمر کے لئے سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا، جس کے بعد پوری دنیا میں احتجاجی مظاھروں کا سلسلہ شروع ھوگیا تھا۔ لیکن آل سعودی کی حکومت نے تمام احتجاجات اور اپیلوں کو نظر انداز کرتے ھوئے سنیچر کی صبح آیت اللہ شیخ باقر نمر کو شھید کر دیا۔
شیخ باقر النمر کی شھادت کی خبر ملتے ھی ایران، پاکستان، بھارت ،بحرین اور مختلف ملکوں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاھرے شروع ھوگئے, جن میں آل سعود کی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی۔
 

Add comment


Security code
Refresh