www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

سعودی عرب کی وزارت قانون کے ترجمان نے کھا ہے جلد ھی ملک میں مزید لوگوں کو پھانسی دی جائے گی۔سعودی عرب کی وزارت قانون کے ترجمان فھد بن عبداللہ نے

 وزارت داخلہ کے ترجمان منصور الترکی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کھا ہے کہ موت کی سزاؤں کے فیصلے پر ھفتے کو جو عمل درآمد کیا گیا ہے وہ آخری نھیں ہے بلکہ جلد ھی مزید افراد کو پھانسی دی جائے گی۔
 سعودی وزارت قانون کے ترجمان کا کھنا تھا کہ ھفتے کو موت کی ‎‎سزاؤں پر عمل درآمد ملک کے بارہ علاقوں میں کیا گیا اور صرف جیزان کا ھی وہ علاقہ تھا جھاں پھانسی نھیں دی گئی۔
سعودی وزارت قانون کے ترجمان نے کھا کہ جلد ھی مزید دو ھزار چار سو سینتیس افراد کو پھانسی دے دی جائے گی۔ ان کا کھنا تھا کہ اس وقت ان افراد کی فائلوں کی جانچ پڑتال ھو رھی ہے۔
 سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان منصور الترکی نے کھا کہ ھفتے کو جیلوں میں جن سینتالیس افراد کو موت کی سزا دی گئی ان میں چار علاقوں کی جیلوں میں گولیاں مارکر موت کی سزا دی گئی جبکہ آٹھ علاقوں کی جیلوں میں لوگوں کی گردنیں تلواروں سے کاٹی گئیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh