www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

یمنی فوج نے سعودی عرب کے تیل کے ذخائر کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔المسیرہ ٹی وی کے مطابق ابھا شھر میں واقع سعودی عرب کے تیل کے ذخائر کو

 یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے میزائل حملوں میں زبردست نقصان پھنچا ہے۔ اس سے پھلےیمنی فوج نے ظھران عسیر کے علاقے میں واقع شاہ خالد ایئر بیس، فیصل چھاؤنی اور ابھا کے بین الاقوامی ھوائی اڈے پر بھی میزائل برسائے تھے۔
سعودی عرب کے تیل کے اسٹریٹیجک ذخائر پر یمنی فوج کے حملے، سعودی عرب کی معیشت کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور جنوبی سعودی عرب میں تیل کی سپلائی بند ھونے کا باعث بن سکتے ہیں۔
 ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی فوج نے سرحدی شھر نجران ، جیزان اور عسیر میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔ صوبہ جازان پر یمنی فوج کی گولہ باری میں چار سعودی ایجنٹ ھلاک اور متعدد زخمی ھو گئے ہیں۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے چھبیس مارچ سے یمن پر جارحیت کا آغاز کیا تھا جس کے نتیجے میں سات ھزار سے زیادہ بے گناہ یمنی شھری شھید اور چودہ ھزار سے زیادہ زخمی ھوئے ہیں۔
 یمن پر سعودی جارحیت کا مقصد اس ملک کے مفرور سابق صدر منصور ھادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا تھا۔ تاھم اسے اپنے اس مقصد میں کامیابی حاصل نھیں ھو سکی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh