www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

انسانی حقوق کے عالمی ادارے ھیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب کے سرکردہ شیعہ رھنما آیت اللہ نمر باقر نمر کو سزائے موت دیئے جانے کی مذمت کی ہے۔

ھیومن رائٹس واچ کی مشرق وسطی کی ڈائریکٹر سارا لی وٹسن نے اپنے ایک بیان میں کھا ہے کہ آیت اللہ نمر باقر نمر کے خلاف مقدمہ کی سماعت غیر منصفانہ تھی۔
 انھوں نے کھا کہ آیت اللہ باقر نمر کی سزائے موت سے خطے میں فرقہ وارانہ کشید گی کو ھوا ملنے کے علاوہ کوئی نتیجہ برآمد نھیں ھو گا۔
 ھیومن رائٹس واچ نے کی ڈائریکٹر نے کھا کہ اجتماعی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد سے سعودی عرب کے انسانی حقوق کا ریکارڈ پھلے سے بھی زیادہ مخدوش ھو گیا ہے۔
سارا لی وٹسن نے کھا کہ مشرقی سعودی عرب میں امن و استحکام کا دارومدار منظم متعصبانہ پالیسیوں کے خاتمے پر ہے ۔ انھوں نے کھا کہ آیت اللہ شیخ باقر نمر ، سعودی عرب میں مخالفین کے قتل اور ناانصافیوں پر کڑی نکتہ چینی کرنے والے رھنما تھے۔
 

Add comment


Security code
Refresh