www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ آل سعود حکومت کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے سعودی عرب کے علاقوں میں 

جوابی کارروائی کرتے ھوئے کم از کم چوبیس سعودی فوجیوں کو ھلاک کر دیا۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے اپنی ویب سائٹ پر ٹوئیٹ کیا ہے کہ سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج کی کارروآئی بھی جاری ہے اور یمنی فوج کے جوابی میزائلی حملوں میں چوبیس سعودی فوجی ھلاک اور سینتیس دیگر زخمی ھوئے ہیں۔
 اس رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ھوئے سعودی عرب کے علاقے جیزان میں اس ملک کے فوجی ٹھکانوں پر اٹھارہ میزائل داغے۔ یمنی فوج کی جانب سے سعودی جارحیت کا جواب ایسی حالت میں دیا جا رھا ہے کہ یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے گذشتہ نو مھینوں سے جاری وحشیانہ حملوں میں اب تک ساڑھے سات ھزار سے زائد یمنی شھید اور تقریبا چودہ ھزار دیگر زخمی ھو چکے ہیں۔
 سعودی عرب نے یمن میں اپنے آلۂ کار کی حیثیت سے اس ملک کے مستعفی صدر کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی غرض سے گذشتہ سال مارچ کے مھینے میں اس ملک کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت کا آغاز کیا ہے اور سعودی عرب کی یہ جارحیت ایسی حالت میں جاری ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ھائی کمیشن نے گذشتہ بائیس دسمبر کو اپنے ایک اجلاس میں یمن کے رھائشی علاقوں پر حملوں اور عام شھریوں کے قتل عام کا ذمہ دار سعودی اتحاد کو قرار دیتے ھوئے اس ملک کی بنیادی تنصیبات اور خاص طور سے اسکول و مدارس اور ھسپتالوں کو حملے کا نشانہ بنائے جانے پر گھری تشویش کا اظھار کیا تھا۔
 

Add comment


Security code
Refresh