www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

جموں و کشمیر سمیت بھارت کی حساس ریاستوں میں داعش کے خطرے اور نوجوانوں کی طرف سے شدت پسندی اختیار کرنے کے توڑ کے لئے مرکزی حکومت نے

 فروری میں تمام ریاستوں کے گورنروں کی میٹنگ طلب کی ہے جس میں صدر ھند کے علاوہ وزیراعظم اور وزیرداخلہ بھی شرکت کر رھے ہیں۔
داعش کی طرف سے دیگر ممالک پر حملوں کے خدشات کو مدنظر رکھتے ھوئے بھارت میں بھی اس کا توڑ بڑے پیمانے پر کیا جارھا ہے جبکہ معلوم ھوا ہے کہ مرکزی حکومت داعش کے نظریات سے نوجوانوں کے مائل ھونے کا توڑ کرنے کے لئے سر، ایڑی کا زور لگا رھی ہے۔
معلوم ھوا ہے کہ مرکزی حکومت نے اس سلسلے میں نئی دھلی میں فروری کے ماہ میں دو روزہ میٹنگ طلب کی ہے جس میں حساس ریاستوں بشمول جموں و کشمیر کے گورنر بھی شرکت کریں گے۔
9 اور 10 فروری کو منعقد ھونے والی اس میٹنگ میں دیگر معاملات کے علاوہ سرحدی ریاستوں کی اندرونی سلامتی اور پاکستان و چین کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر تبادلہ خیال کو ایجنڈا پر سب سے اُوپر رکھا گیا ہے جبکہ گورنروں کی اس کانفرنس میں ماﺅ وادی تنظیموں اور دیگر مرکزی معاونت والی اسکیموں کو ریاستوں میں لاگو کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
 

Add comment


Security code
Refresh