www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

امریکہ کےایک سیاسی تجزیہ نگار نےاسلامی جمھوریہ ایران پر امریکہ کی طرف سےنئی پابندیوں کےانعقاد کو مشترکہ جامع معاھدے کی خلاف ورزی کےمترادف قراردیاہے ۔

امریکہ کے ایک سیاسی تجزیہ نگار ’’سارہ فلوندرس‘‘ نے پریس ٹی وی کے ساتھ ایک انٹریو میں کھا ہےکہ اسلامی جمھوریہ ایران پر امریکہ کی طرف سے نئی پابندیاں عائد کرنا ویانا آسٹریا میں ھوئے مشترکہ جامع معاھدے کی خلاف ورزی کے مترادف ہے ۔
انھوں نے کھاکہ امریکی حکام اسلامی جمھوریہ ایران کے خلاف اپنی دیرنہ دشمنی کی پالیسیوں پر گامزن ہے۔
انھوں نے کھاکہ اسلامی جمھوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی معاندانہ اورتعصب پر مبنی پالیسیوں سے یہ بات عیاں ھوجاتی ہےکہ امریکہ ایک ایسا ملک ہے جس پر اعتبار نھیں کیاجاسکتا ہے ۔
انھوں نےکھاکہ امریکہ وہ ملک ہے جس نےکبھی بھی کسی معاھدے کی عزت نھیں کی ہے اورجوں ھی اس ملک کےحکمران کوئی معاھدہ طے کرتےہیں تواسے توڑنے کی وہ ھرممکن کوشش کرتے ہیں ۔
موصوف تجزیہ نگار نےکھاکہ امریکی سلطنت ایک ایسی سلطنت ہےجسکی بنیادھی جھوٹ پر رکھی گئی ہے۔
انھوں نے کھاکہ اسلامی جمھوریہ ایران پر امریکہ کی نئی پابندیوں کا کوئی اثرپڑنے والا نھیں ہے اور یہ امن پسند ملک جس طرح ماضی میں ترقی کی کئی منزلیں طے کرچکاہے آئندہ بھی کرتا رھےگا ۔
 

Add comment


Security code
Refresh