www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے نمائندوں نے اس شھر میں جنگ زدہ افراد کو امداد رسانی کرتے ھوئے ان کے درمیان ضروریات زندگی کی چیزیں تقسیم کیں۔

عراق کے صوبہ الانبار کے شھر الرمادی کو دھشتگردوں کے قبضے سے آزاد کروائے جانے کے بعد آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی جانب سے اس شھر کے رھنے والوں میں ضروریات زندگی کی چیزیں تقسیم کی گئی۔
عراقی فوج اور رضاکار فورس نے الرمادی شھر کو پیر کے روز دو ھفتے کی مسلسل لڑائی کے بعد دھشتگرد ٹولے داعش کے قبضے سے آزاد کروا لیا۔
دھشتگردوں کے اس شھر سے صفایا کئے جانے کے بعد جو لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر فرار کر گئے تھے واپس پلٹ کر آ رھے ہیں۔
اس دوران آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے نمائندوں نے اس شھر میں جنگ زدہ افراد کو امداد رسانی کرتے ھوئے ان کے درمیان ضروریات زندگی کی چیزیں تقسیم کیں۔
علماء نے عورتوں اور بچوں کے درمیان خورد و نوش کی چیزیں تقسیم کر کے ان کی اپنے شھر میں واپس پلٹنے پر حوصلہ افزائی کی۔
واضح رھے کہ عالم تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے عراق پر داعش کے چڑھائی کے آغاز پر ھی جھاد کفائی کا فتویٰ دے کر اس دھشتگرد ٹولے کے ساتھ مقابلہ کرنے کو واجب قرار دیا جس کے بعد عراقی جوانوں نے بھرپور طریقے سے اپنے ملک کا دفاع کیا اور یہ اسی فتوے کا نتیجہ ہے کہ آج اس خونخوار ٹولے داعش کو شدید شکست کا سامنا ھوا ہے اور عراق کے کئی علاقوں سے اس کا صفایا کر دیا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh