www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

فرانس کے صدر نے کھا ہے کہ ان کے ملک پر ایک بار پھر دھشت گردانہ حملہ ھو سکتا ہے۔فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے نئے عیسوی سال کی

 مناسبت سے اپنے ملک کے عوام سے خطاب میں کھا ہے کہ فرانس پر ایک بار پھر دھشت گردانہ حملہ ھو سکتا ہے اور اس ممکنہ حملے کا خطرہ ابھی ختم نھیں ھوا ہے۔
 پیرس کے دھشت گردانہ حملوں کے چھے ھفتے بعد فرانسیسی عوام سے خطاب کرتے ھوئے فرانسوا اولاند نے کھا کہ دھشت گردی کے خلاف فرانس کی مھم جاری رھے گی۔
 واضح رھے کہ پیرس کے دھشت گردانہ حملوں میں، جن کی ذمہ داری داعش دھشت گرد گروہ نے قبول کی، ایک سو تیس سے زائد افراد ھلاک اور تین سو دیگر زخمی ھو گئے تھے۔
 فرانس نے نئے سال کے جشن کے موقع پر ممکنہ دھشت گردانہ حملوں کے پیش نظر ایک لاکھ سے زائد سیکورٹی اھلکاروں کو تعینات کیا۔
 

Add comment


Security code
Refresh