www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

فلسطینی ذرائع کے مطابق صھیونی فوجیوں نے مذکورہ فلسطینی شھری کو غرب اردن کے شھر نابلس میں گولیاں مار کر شھید کر دیا۔ صھیونیوں نے

 دعوی کیا کہ شھید ھونے والا فلسطینی شھری اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنا چاھتا تھا۔
اس سے پھلے لبنان کے المیادین ٹی وی نے خبردی تھی کہ ایک فلسطینی شھری نے نابلس کے علاقے میں کئی صھیونیوں کو اپنی گاڑی سے کچل دیا ہے۔
قابل ذکرہے کہ یکم اکتوبر سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے خلاف نئی تحریک انتفاضہ جاری ہے جسے انتفاضہ قدس کا نام دیا گیا ہے۔
تحریک انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک صھیونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں ایک سو چوالیس فلسطینی شھید ھو چکے ہیں۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ صھیونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملے کر کے درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh