www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

 

افغانستان کے فوجی حکام نے طالبان کے اعلی کمانڈر مولوی دوست محمد

 

 اور کنڑ صوبے میں طالبان کے چار سرکردہ کمانڈروں کی ھلاکت کی اطلاع دی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق نیٹو اور افغان فوج کی کوارڈننگ کمیٹی کے ایک عھدیدار نے کھا کہ مولوی دوست محمد اور طالبان کے چار دوسرے کمانڈروں کی ھلاکت سے طالبان کو سخت نقصان پھنچا ہے۔ اس عھدیدار نے کھا کہ اختر محمد ، نعمت اللہ حیدری اور طالبان کے دو دیگر کمانڈر ، مولوی دوست محمد کے قریبی دوست تھے جو مارے گئے ۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کے مذکورہ کمانڈر ،افغانستان کے صوبۂ کنڑ میں امریکی فوج کی کاروائی میں مارے گئے ۔ افغان حکام کا کھنا ہے کہ مولوی دوست محمد طالبان کے انٹیلی جنس سربراہ اور انھیں ھتھیار فراھم کرنے کے ذمہ دار تھے ۔

اس سے قبل افغان حکام نے فاریاب میں طالبان کے سرکردہ کمانڈر قاری نوراللہ کو بھی ھلاک کرنے کا دعوی کیا تھا ۔

Add comment


Security code
Refresh