www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

بعض اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم "سلام فیاض"

جمعہ کو بلعین گاؤں میں احتجاجی مظاھرے کے دوران زخمی ھوگئے۔

 اس مظاھرے کے دوران  جو صھیونی حکومت کی جانب سے تعمیر کی جانیوالی دیوار کے خلاف کیا گیا تھاصھیونی فوجیوں نے مظاھرین کے خلاف بڑے پیمانے پر زھریلی اور آنسو گیسوں کا استعمال کیا جسکے نتیجے میں درجنوں فلسطینیوں کو جن میں سلام فیاض بھی شامل تھے دم گھٹنے کے باعث اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ زخمیوں میں کئی غیرملکی مظاھرین کے علاوہ ،ایک نامہ نگار اور ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔

صھیونی فوجیوں نے بلعین گاؤں کے علاوہ ،نعلین ،المعسرہ اور نبی صالح میں بھی کل ھونے والے احتجاجی مظاھروں میں شریک فلسطینی اور غیرملکی امن کارکنوں پر حملہ کرکے درجنوں افراد کو زخمی کردیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh