www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

امریکی ایٹمی سائنسدان

امریکہ کے ایٹمی سائنسدان تھامس کوکران نے کھا ہےکہ

 ایران کا ایٹمی معاملہ سیاسی سمجھوتے کی بنیاد پر حل کیا جاسکتا ہے۔

 تھامس کوکران نے ایران کے ایٹمی معاملے کو مذاکرات کے ذریعے قابل حل قرار دیتے ھوئےکہا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے کا ھر طرح کا حل ایران اور فریق مخالف کے لۓ قابل قبول سمجھوتے کی بنیاد پر ھونا چاھۓ۔ تھامس کوکران نے ایران کے ایٹمی معاملے کے لۓ سفارتی طریقے اور مذاکرات کو بھترین حل قرار دیتے ھوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ھر طرح کا حل ایک سمجھوتے کی بنیاد پر ھونا چاھۓ جو نہ صرف ایران بلکہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی اور گروپ پانچ جمع ایک کے لۓ بھی قابل قبول ھو۔

امریکہ کے ایٹمی سائنسدان نے اس امید کا اظھار کرتے ھوئے کہ فریقین ایک قابل قبول سمجھوتے تک پھنچ جائیں گے مزید کہا کہ فریقین میں ایسے منطقی اور دور اندیش افراد موجود ہیں جو ایران کے ایٹمی معاملے کے پرامن حل کا راستہ ھموار کر سکتے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh