www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

امریکی حکومت نے ایران – پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی

 کھل کر مخالفت کرتے ھوئے اس سلسلے میں پاکستان کو لالچ دینے کی کوشش شروع کردی ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان پیٹرک وینٹرل نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ھوئے کہا کہ پاک- ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا جائزہ لے رھے ہیں، پاکستان ایسی سرگرمیوں سے گریزکرے جو پابندیوں کی زد میں آسکتی ھوں۔ امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کو لالچ دینے کی کوشش کرتے ھوئے کہا کہ امریکا کو پاکستان میں توانائی بحران کا احساس ہے اور اس بحران سے نمٹنے کے لیے امریکا پاکستان سے تعاون کررھا ہے، پاکستان کو چاھیے کہ امریکی تعاون سے فائدہ اٹھائے۔

امریکی حکومت کی جانب سے ایران – پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر ایک ایسے موقع پر کھلی مخالفت ھورھی ہے کہ پاکستان کے صدر اس منصوبے سے متعلق حتمی معاھدے پر دستخط کےلئے تھران پھونچے ہیں۔

اس سے قبل ایک امریکی اخبار نے اطلاع دی تھی کہ  اگرپاکستان نے ایران سے گیس کی خریداری شروع کی تو اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔

Add comment


Security code
Refresh