www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے

 

 اپنے خطاب میں لبنان اور علاقے کے موجودہ حالات کا جائزہ لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سید حسن نصراللہ نے گزشتہ شب اپنی جامع تقریر میں ان کی خرابی صحت پر مبنی بعض ذرائع ابلاغ کی افواھوں کو نفسیاتی جنگ کا حصہ قراردیا اور کھا کہ لبنان کے خلاف صیھونی حکومت کی امکانی جارحیت اور دھمکیوں سے مقابلے کے لئے حزب اللہ کے جانباز پوری طرح تیار ہیں۔انھوں نے کھا کہ حزب اللہ لبنان میں کسی بھی گروپ یا جماعت کے خلاف جارحیت کی خواھاں نھیں ہے بلکہ ھم نے اپنی پوری طاقت  صیھونی حکومت سے مقابلے کے لئے محفوظ کررکھی ہے لیکن کوئي حزب اللہ کو آزمانے اور ھماری طرف غلط قدم اٹھانے کی کوشش نہ کرے کیونکہ ایسی صورت میں پھلے کی طرح پشیمانی کے علاوہ کچھ حاصل نھیں ھوگا۔سید حسن نصراللہ نے ان باتوں کو بے بنیاد قراردیا کہ لبنانی فوج ،حزب اللہ کے اختیار میں ہے اور کھا کہ بیرونی خطرات کے مقابل ملک کا دفاع اور داخلی طور پر امن کا قیام، تمام لبنانیوں کی ذمہ داری ہے۔

Add comment


Security code
Refresh