www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

آیت اللہ مکارم شیرازی:

مرجع تقلید آیت اللہ مکارم شیرازی نے علاقے کی حکومتوں کی

 طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ وھی حکومت باقی رہ سکتی ہے جو لوگوں کی حکومت ھو اگر تمھاری پایگاہ امریکہ اور اسرائیل ہیں تو مطمئن رھیں ایک دن قذافی کی طرح وہ تمھاری تلاش میں بھی آئیں گے۔

آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے آج اپنے درس خارج کے ابتداء میں بعض عربی اور غیر عربی ملکوں کے حکمرانوں کے رویہ کو محکوم کیا۔

انھوں نے کھہا: بعض حکومتیں ایک دوسرے سے مل کر اس تلاش میں لگی ہیں کہ شام کی حکومت کو گرائیں شام کے لیے پروپیگنڈہ تیار کر رھی ہیں آج شام کے پیچھے ہیں کل عراق کے پیچھے لگ جائیں گی۔ ان کی پشت پناہ اور پایگاہ استکباری طاقتیں ہیں۔

انھوں نے اس بات پر تاکید کرتے ھوئے کہ یہ حکومتیں عوامی حکومتیں نھیں ہیں بلکہ وہ امریکہ اور استکبار کے بل بوتے پر ٹکی ھوئی ہیں کھا: کیا یہ آنکھیں کھول کر نھیں دیکھ رھی ہیں؟ کیا انھوں نے ان حکمرانوں کی سرنوشت کو نھیں دیکھا جو کل تک امریکہ کی کٹھ پتلی تھیں اور امریکہ نے کس طریقہ سے انھیں نابود کیا۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کھا: قذافی ایک زمانے میں امریکہ کا محبوب ترین شخص تھا یورپی حکام اس کے ساتھ یادگاری کے طور پر فوٹو لیتے تھے لیکن جونھی دیکھا کہ اب حالات بدل رھے ہیں اب وہ ھمارے کام نھیں آسکتا تو ایسے اسے گرایا کہ کوئی سوچ بھی نھیں سکتا تھا اس کی نابودی کے لیے خود انھوں نے اپنی فوجیں بھیجیں۔

حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کھا: یہ سرانجام تم سب حکمرانوں کے لیے ہے کیوں اس سے عبرت حاصل نھیں کرتے؟ انھوں نے قذافی پر رحم نھیں کیا یقینا تمھارے اوپر بھی رحم نھیں کریں گے  ھمیں تعجب ھوتا ہے یہ کیوں درس عبرت حاصل نھیں کرتے؟ ادھر سے اپنے آپ کو بڑا عقلمند سمجھتے ہیں حالانکہ عقل نام کی کوئی چیز ان کے پاس نھیں ہے اگر ھوتی تو ان واقعات سے عبرت لیتے۔

انھوں نے بیان کیا: وہ حکومتیں باقی رہ سکتی ہیں جو عوامی ھوں جو لوگوں کی ھو۔ اگر تمھاری پایگاہ امریکہ اور اسرائیل ہیں کہ ہیں تو مطمئن رھیں قذافی کی طرح ایک دن تمھاری تلاش میں بھی آئیں گے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے اسلامی جمھوریہ ایران کے نظام کی لوگوں کی جانب سے حمایت کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کہا: چونتیس سال ھو گئے ہیں امریکہ اسرائیل اور دیگر استکباری طاقتیں طرح طرح کہ پرپیگنڈوں، اقتصادی پابندیوں اور ثقافتی یلغاروں کے ذریعہ ھمارے ملک کو دبانے کی کوشش کر رھیں ہیں  لیکن کامیاب نھیں ھو سکیں چونکہ اس انقلاب کے پیچھے خود لوگ ہیں۔

انھوں نے کہا: دنیا میں سوائے ایران کے کوئی ایسی حکومت نہیں ہے جس کے خلاف عالمی استکبار اپنا سارا سرمایہ لگا رھا ھو لیکن ھمارے لوگ الحمد للہ اس کی پشت پناہ ہیں اور ۲۲بھمن کے دن سب نے مشاھدہ کر لیا کہ لوگ اپنی تمام تر مشکلات کے باوجود میدانوں میں نکل آئے اور اس نظام کا دفاع کیا اور اس نظام جس کے پیچھے لوگ ہیں کوئی بھی اسے ھلا نھیں سکتا۔ لیکن ھمیں لوگوں کی مشکلات کو حل کر کے ان کی حمایت کو مضبوط بنانا چاھیے۔

Add comment


Security code
Refresh