www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

تعلقات میں بھتری کے لئے امریکی اعلی عھدیداروں نے شمالی کوریا کے خفیہ دورے کئے ۔

 

اطلاعات کے مطابق امریکہ  کے  اعلی عھدیداروں نے شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات میں بھتری کے لئے گزشتہ سال دو بار شمالی کوریا کا خفیہ دورہ کیا لیکن امریکی عھدیداروں کو اپنے مقصد میں کامیابی نھیں ملی۔ان دوروں سے متعلق معلومات رکھنے والے امریکہ کے سابق اعلی عھدیداروں کے حوالے سے امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے لکھا ہے کہ کم جونگ دوئم کی موت کے بعد شمالی کوریا کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کےلئے  نئے حکمراں کو ترغیب دلانے کی غرض سے یہ دورہ کیا گيا تھا۔اخبار کے مطابق امریکی عھدیداروں نے گزشتہ سال اپریل اور اگست میں شمالی کوریا کا خفیہ دورہ کیا لیکن شمالی کوریا نے امریکی تجویز کو قبول نھیں کیا تھا۔لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق امریکہ کی قومی سلامتی کونسل میں کوریا سے متعلق شعبے کے سربراہ سڈنی سیلر شمالی کوریا کے دونوں خفیہ دوروں میں شامل تھے۔

Add comment


Security code
Refresh