www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی راھنماؤں پیر محمد اطھر القادری،

 

 پیر سیّد محمد اقبال شاہ، طارق محبوب، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مفتی محمد حسیب قادری، رانا محمد عرفان، مولانا محمد اکبر نقشبندی، حاجی رانا شرافت علی قادری اور پیر طارق ولی چشتی نے اپنے مشترکہ بیان میں کھا ہے کہ پنجاب حکومت فرقہ پرست دھشت گردوں کی سرپرستی ختم کرے کیونکہ دھشت گرد اسلام کو بدنام اور پاکستان کو کمزور کر رھے ہیں، ایک کالعدم تنظیم ( سپاہ صحابہ) مسلم لیگ (ن) کے عسکری ونگ کے طور پر کام کر رھی ہے، مسلم لیگ (ن) نے فرقہ پرست دھشت گردوں کے ساتھ انتخابی اتحاد کر کے قوم کو مایوس کیا ہے۔

اسلام ٹائمز کے مطابق رھنماؤں نے کھا کہ تخت لاھور کے شھزادوں کو کالعدم تنظیم کی سرپرستی کرنے کا خمیازہ الیکشن میں بھگتنا پڑے گا، قوم دھشت گردوں کے حامیوں کو ووٹ نھیں دے گی، پنجاب حکومت دھشت گردوں کی جعلی گرفتاری کا ڈرامہ رچا رھی ہے اور یہ عمل نورا کشتی کے سوا کچھ نھیں۔

راھنماؤں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) امن پسند طبقات کی حمایت سے محروم ھو چکی ہے، ھم ھر حلقے میں ’’یا رسول اللہ(ص)‘‘ کھنے والوں سے سانحۂ داتا دربار کے ملزمان گرفتار نہ کرنے والوں کو مسترد کرنے کا حلف لیں گے، ڈاکٹر سرفراز نعیمی شھید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پنجاب حکومت پر قرض ہے۔

Add comment


Security code
Refresh