www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

صھیونی فوجیوں نے غرب اردن کے کنارے میں فلسطینی مظاھرین پر حملہ کرکے ایک سو کے قریب مظاھرین کو زخمی کردیا ہے۔

 

فلسطین ریڈکراس ادارے کے ترجمان محمد عیاض کے مطابق  صھیونی فوجیوں نےکل جمعہ کو غرب اردن کنارے کے مختلف علاقوں میں مظاھرین پر فائرنگ کرکے 94 فلسطینیوں کو زخمی کردیا جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔ بیان کے مطابق صرف العوفر جیل کے سامنے ھونے والے مظاھرے میں 49 افراد زخمی ھوئے ۔

واضح رھے کل جمعہ کو ھزاروں فلسطینیوں نے فلسطینی قیدیوں سے اظھار یکجھتی کےلئے غرب اردن کے کنارے میں مظاھرے کئے ۔

ادھر صھیونی فوجیوں نے غزہ پٹی کے شمالی علاقے میں بھی فلسطینیوں پر فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کردیا ہے ۔

فلسطینی ذرائع کےمطابق صھیونی فوجیوں نے کل جمعہ کو غزہ پٹی کے شمال میں واقع "جبالیا" کےمشرقی علاقے میں فلسطینی کسانوں پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ھوئے ۔

Add comment


Security code
Refresh