www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلام ٹائمزکے رپورٹ کی مطابق جنگ کے رپورٹر اور معروف اینکر پرسن حامد میر کے بھائی عامر میر نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے

 

کہ وفاقی حکومت چاھتی ہے کہ پنجاب حکومت کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے خلاف بڑا آپریشن کرے، تاھم وزیراعلٰی شھباز شریف بمشکل ھی اس کی اجازت دیں گے۔ اس کی بنیادی وجہ آئندہ انتخابات کے لیے مسلم لیگ (ن) اور  کالعدم سپاه صحابه میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا طے پانا ہے۔ دونوں جماعتیں جنوبی پنجاب کی کم از کم 15 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرتے ھوئے ایک دوسرے کے خلاف امیدوار کھڑے نھیں کریں گی۔

 احمد لدھیانوی اور ملک محمد اسحق جو کہ کالعدم سپاه صحابه  کے صدر اور نائب صدر ہیں، مسلم لیگ (ن) کی مدد سے جنوبی پنجاب سے کم از کم قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر انتخاب لڑیں گے۔ حال ھی میں رحمن ملک نے پنجاب حکومت پر کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی سرپرستی کا الزام عائد کیا ہے۔ 20 فروری کو سینیٹ میں بیان دیتے ھوئے رحمن ملک نے کہا کہ ”اگر پنجاب حکومت ان دھشت گرد گروپوں کے خلاف سخت ایکشن نھیں لے گی تو وہ خود ان کے ٹھکانوں پر چھاپے ماریں گے۔ ان تنظیموں کے مرکزی ھیڈ کوارٹر پنجاب میں ہیں، جبکہ کراچی میں بھی ان کے دفاتر قائم ہیں۔

مبصرین کا کھنا ہے کہ پنجاب پولیس کی طرف سے ملک اسحاق کی گرفتاری محض دکھاوا ہے، دراصل اس کارروائی کا مقصد اسے تحفظ فراھم کرنا ہے، پنجاب حکومت نے کالعدم سپاہ صحابہ سے معاھدہ کر رکھا ہے کہ وہ پنجاب میں کوئی ایسی کارروائی نھیں کریگی جس سے پنجاب حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

Add comment


Security code
Refresh