www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

سینکڑوں غاصب صھیونیوں نے ایک بار پھر نابلس میں واقع حضرت یوسف (ع) کے مزار مبارک پر دھاوا بول دیا ۔

 

فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق دس بسوں میں سوار سینکڑوں صھیونیوں نے جنھیں صھیونی فوجیوں کی حمایت بھی حاصل تھی کل رات مذھبی عبادت کے بھانے حضرت یوسف (ع) کے مزار مبارک پر دھاوا بول دیا اور وھاں موجود فلسطینی نوجوانوں پر حملہ کیا۔

اس موقع پر صھیونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں پر آنسو کے گولے داغے اور ان پر فائرنگ کی۔

ادھر صھیونی فوجیوں نے جنین کے جنوب میں واقع "برقین " گاؤں پر بھی حملہ کرکے ایک فلسطینی کو زخمی اور دو کو اغوا کیا۔ نابلس کے جنوبی گاؤں "قصرہ " پر بھی حملے کے دوران فلسطینی نوجوانوں اور صھیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع ہے جن میں 8 فلسطینی زخمی ھوگئے ۔

Add comment


Security code
Refresh