www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

سانحہ  کوئٹہ میں شھید ھونے والےتمام افراد کی تدفین کردی گئی۔

 

گزشتہ رات حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور شیعہ عمائدین اور علماء کے مابین ھونے والے کامیاب مذاکرات اورکمیٹی کی یقین دھانی کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رھنما علامہ امین شھیدی نے یکجھتی کونسل کے رھنماؤں کے ھمراہ ایک ھنگامی پریس کانفرنس میں کوئٹہ سمیت ملک بھر میں تین روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ۔ بعد ازاں شھداء کے  لواحقین کی جانب سے اپنے پیاروں کی تدفین پر آمادگی  کے بعد  میتوں کو  امام بارگاہ موسی ابن جعفر(ع) سے تدفین کیلئے قبرستان منتقل کردیا گیا۔

شھداء کی تعداد زیادہ ھونے کی وجہ سے تدفین کا عمل کئی گھنٹوں کے بعد مکمل ھوا اس دوران رقت آمیز مناظر بھی  دیکھے گئے ھر آنکھ اشکبار تھی اور لوگ دھاڑے مار مار کررو رھے تھے اور اپنے پیاروں کو اپنے ھاتھوں سے ھمیشہ ھمیشہ کیلئے منوں ٹن مٹی کے نیچے دفن کر رھے تھے۔ شھداء کا سوم جمعہ کے روز منایا جائے گا۔

واضح رھے کہ ھفتہ کے روز کوئٹہ کے علاقے کیرانی میں ھونے والے 1000 کیلو گرام کے خوفناک بم دھماکے میں اب تک 114 شیعہ مسلمان شھید اور 200 سے زائد زخمی ھوئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ھیں۔

اس دلخراش سانحہ کے بعد پورے پاکستان میں شیعہ مسلمانوں نے احتجاج کیا اور دھرنے دئے جن میں پاکستان کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں کے رھنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ ساتھ اس ملک کی وکلاءبرادری، سول سوسائٹی حتی غیر مسلموں نے بھی شرکت کی۔

Add comment


Security code
Refresh