www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

پاکستان کےوزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے کوئٹہ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے احکامات موصول ھونے کے ساتھ ھی

 

 جھاں کوئٹہ میں ٹارگٹڈ آپریشن  شروع ھو گیا ہے وھیں پولیس میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں کرتے ھوئے آئی جی بلوچستان طارق عمر خطاب کی جگہ مشتاق سکھیرا کو بلوچستان کا نیا آئی جی مقرر کیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں ٹارگٹڈ آپریشن کا حکم دیتے ھوئے پاکستان کےوزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کھنا ہے کہ دھشت گردوں اور شر پسندوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔وزیراعظم ھاؤس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی شھری کو دھشت گردوں کے ھاتھوں یرغمال نھیں بننے دیا جائے گا، جن علاقوں میں دھشت گردوں کی اطلاع ھو ، وھاں فوری کارروائی کی جائے۔ کوئٹہ میں ٹارگٹڈ آپریشن  شروع ھونے اور آئی جی بلوچستان کی تبدیلی پر اپنا ردعمل دکھاتے ھوئے مجلس وحدت مسلمین کے رھنما علامہ امین شھیدی نے کہا کہ آئی جی پولیس کو تبدیل کرنے کا ھمارا مطالبہ پورا ھوگیا ہے،جب تک تمام مطالبات پرعمل اور ضمانت نھیں دی جاتی دھرنے ختم نھیں کرینگے اور شھداء کے جنازے نھیں اٹھائیں گے۔  واضح رھے کہ گزشتہ رات سے کوئٹہ کے علاقے قمبرانی ،کلی بادینی  اور اختر آبادمیں فرنئٹیر کورکے سرچ آپریشن کے دوران 4 مشتبہ دھشت گرد ھلاک ھوگئے، کئی افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیاگیا۔ ایف سی کمانڈنٹ کرنل مقبول شاہ نے کہا کہ آپریشن کے دوران ایک مبینہ خود کش حملہ آور سمیت 7 افراد کو حراست میں لیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد کا تعلق کالعدم مذھبی تنظیم سے ہے۔ ملزمان سے ایک خود کش جیکٹ ،ایس ایم جی، ڈینونیٹراور بارودی مواد ملا ہے۔   

Add comment


Security code
Refresh