www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

اسلامی جمھوریہ ایران نے عراق میں کل ھونے والے دھشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ۔

 

اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مھمانپرست نے عراق میں حالیہ دھماکوں میں جاں بحق ھونیوالے افراد کے لواحقین سے یکجھتی کا اظھار کرتے ھوئے کہا کہ اس طرح کے دھشتگردانہ اقدامات ،ملت عراق کے خلاف انھی مخاصمانہ سازشوں کا تسلسل ہے جو عراق کی خودمختاری اور امن واستحکام کو نشانہ بنائے ہیں۔ انھوں نے مزید کھا کہ ایران کا ھمیشگی موقف یہ ہے کہ اگر سیاسی گروپس اپنے آپسی اختلافات کو گفتگو اور مذاکرات کے ذریعہ حل کریں تو بیرونی مداخلت کا راستہ بند ھوجائے گا اور امن کا جو بحران ہے وہ بھی ختم ھوگا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق کی حکومت اور عوام کی حمایت پر تاکید کرتے ھوئے کھا کہ عراق کے حکام اور عوام اس ملک میں دھشتگردی کا خاتمہ اور دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں اپنے ملک کی خودمختاری کا بخوبی دفاع کرسکتے ہیں ۔

عراق میں کل ھونیوالے 13 بم دھماکوں میں 53 افراد جاں بحق اور 82 سے زائد زخمی ھوئے۔

Add comment


Security code
Refresh