www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

821020
برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے، برگزٹ منسٹر ڈیوڈ ڈیوس کے بعد وزیر خارجہ بورس جانسن کا استعفا بھی منظور کرلیا ہے ۔
لندن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق وزیر ا‏عظم تھریسا مے کے دفتر نے پیر کو دوپھر کے بعد اعلان کیا ہے کہ وزیر خارجہ بورس جانسن کا استعفا منظور کرلیا گیا ہے ۔ برطانوی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق ملک کے نئے وزیر خارجہ کا اعلان جلد ھی کردیا جائے گا ۔
برطانوی وزیر وزیر خارجہ بورس جانسن وزیر اعظم تھریسا مے کی برگزٹ پالیسی پر کئی بار تنقید کرچکے تھے جس پر انھیں خبردار کیا گیا تھا کہ اگر انھوں نے مخالفت کا سلسلہ جاری رکھا تو عھدے سے ھٹایا جاسکتا ہے ۔
برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے اس سے پھلے پیر کی صبح اپنی کابینہ کے برگزٹ منسٹر ڈیوڈ ڈیوس کا استعفا بھی منظور کر چکی ہیں ۔
تھریسا مے نے ڈومنک راب کو نیا برگزٹ منسٹر نامزد کیا ہے ۔ایک ھی دن میں برطانوی کابینہ کے دو وزیروں کے استعفے سے پارٹی کے اندر تھریسا مے کی برگزٹ پالیسی کی مخالفت بڑھ جانے کی عکاسی ھوتی ہے ۔
بورس جانسن کا استعفا منظور کئےجانے کے بعد حزب اختلاف لیبر پارٹی کے نائب سربراہ ٹام واٹسن نے کھا ہے کہ تھریسا مے کی حکومت شدید بحران سے دوچار ہے۔

Add comment


Security code
Refresh