www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

425207
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کھا ہے کہ ان کے ملک میں امریکی اسٹریٹیجی نے افغانستان کو بڑی طاقتوں کے درمیان رقابت کے ایک میدان میں تبدیل کر دیا ہے۔
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کھا ہے کہ افغان عوام چاھتے ہیں کہ ان کا ملک، دنیا کی بڑی طاقتوں کے درمیان تعاون کے مرکز میں تبدیل ھو مگر امریکہ کی مبھم اور پیچیدہ اسٹریٹیجی، اس بات کا باعث بنی ہے کہ افغانستان، مغربی ملکوں کے درمیان رقابت کے میدان میں تبدیل ھو گیا ہے۔
انھوں نے کھا کہ افغانستان کو دنیا کی بڑی طاقتوں کی حیثیت سے اپنے پڑوسی ملکوں منجملہ ایران، چین، ھندوستان اور روس کی مدد کی ضرورت ہے۔
حامد کرزئی نے اس سے قبل بھی کھا تھا کہ امریکہ افغانستان میں سولہ ھزار فوجی رکھنے کے باوجود گذشتہ سترہ برسوں کے دوران صرف افغان عوام کے قتل عام کا باعث بنا ہے اور اس امریکا سے افغانستان کی سلامتی میں کوئی مدد نھیں ملی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh