www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

566125
سعودی شاھی محل کے قریب فائرنگ اورکھلونا ڈرون کی پرواز کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرسعودی حکام نے تفریحی ڈرونز کے استعمال کیلیے قواعد و ضوابط کی تیاری شروع کردی ہے اور گائیڈ لائنز کی تیاری تک بغیر اجازت ڈرونز کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ ریموٹ کنٹرول ڈرونز کے استعمال سے متعلق ریگولیشن کی تیاری حتمی مراحل میں ہے۔
واضح رھے کہ گزشتہ روز سعودی شاھی محل کے قریب ھونے والی فائرنگ کے بعد شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولیعھد محمد بن سلمان شاھی محل سے بھاگ گئے اور العوجا شاھی محل کا سعودی فورسز نے چاروں جانب سے محاصرہ کر لیا۔
بعض رپورٹوں کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیزاور ولیعھد محمد بن سلمان کو ریاض کے اطراف میں امریکہ کے زیر کنٹرول فوجی چھاونی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ بعض ذرائع کا کھنا ہے کہ سعودی عرب میں ممکنہ طور پر بغاوت ھو گئی ہے۔
فھد نیوز سے گفتگو کرتے ھوئے ایک سعودی شھزادے نے نام ظاھر نہ کرنے کی شرط پر کھا کہ سنیچرکا واقعہ بغاوت کی طرح تھا، تاھم سعودی ولیعھد اسے چھپانے کی کوشش کر رھے ہیں۔
سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز نے کئی گھنٹوں کی خاموشی کے بعد کھا کہ شاھی محل کے قریب پھنچنے والے ایک مشتبہ ڈرون کو مار گرایا ۔
قابل غور بات یه ہے کہ فائرنگ کے واقعے سے سعودی شھریوں خاص طور سے آل سعود خاندان میں ممکنہ بغاوت کے بارے میں گھری تشویش پیدا ھو گئی ہے، گویا سعودی عرب میں مخالفین سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عھد محمد بن سلمان کا تختہ الٹنے کے لئے فوجی اقدام یا ھتھیار اٹھانے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔
سعودی ولیعھد محمد بن سلمان دھونس اور دھمکی کے ذریعے اپنے ملک کے سیاسی میدان میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رھے ہیں اور ان کے آمرانہ اقدامات آل سعود خاندان میں انتشار اور اقتدار کی جنگ کی شدت اختیار کرجانے کا باعث بنے ہیں۔ یھی وجہ ہے کہ انھیں ھر وقت شاھی خاندان میں بغاوت کا خدشہ لگا رھتا ہے جس کے پیش نظر ان کی راتوں کی نیندیں بھی اڑی رھتی ہیں۔
شاھی خاندان میں محمد بن سلمان کے جارحانہ اقدامات اور شھزادوں کو اقتدار سے ھٹانے نیز انھیں گرفتار اور قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور کرنے اور اسی طرح فلسطینی امنگوں سے ان کی روگردانی اس بات کا باعث بنی ہے کہ محمد بن سلمان کو اسرائیل کا ایجنٹ سمجھا جانے لگا ہے اور اندرونی طور پر بھی ان کی شدید مخالفت کی جا رھی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ یمنی عوام کے خلاف ان کی جنگ و جارحیت بھی ان کی مخالفت بڑھنے کا سبب بنی ہے۔
اس بیچ یہ بھی کھا جا رھا ہے کہ شاھی محل کے قریب فائرنگ کا واقعہ محمد بن سلمان کو قریبی آلہ کاروں کا ایک سوچا سمجھا منصوبہ بھی ھو سکتا ہے اس لئے کہ اس بھانے سے محمد بن سلمان، سیکورٹی کا دائرہ وسیع کر کے گرفتاریوں اور سرکوب گرانہ پالیسیوں کو عملی جامہ پھنا سکتے ہیں تاکہ تخت شاھی پر ان کے بیٹھنے کی راہ ھموار ھو سکے کہ جس کا چرچا بھی آج کل بھت زیادہ ھو رھا ہے۔
چنانچے یہ ایک حقیقت ہے کہ سعودی عرب میں سیکورٹی کی صورت حال ایسی ہی بنی ھوئی ہے کہ ایک ڈرون سے شاھی محل کے مکینوں میں لرزہ طاری ھو گیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh