www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

554749
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ووٹر رجسٹریشن مرکز کے باھر ھونے والے دھماکے میں 150 سے زائد افراد شھید و زخمی ھو گئے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق دھماکہ اتوار کی صبح اس وقت ھوا جب مغربی کابل کے شیعہ آبادی والے علاقے میں قائم ووٹر رجسٹریشن آفس کے باھر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں لگئی ھوئی تھیں۔
دھماکے میں کم سے کم 52 افراد شھید اور 100 سے زائد افراد زخمی ھوئے ہیں۔ شھید اور زخمی ھونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل کے علاقے ’پولیس ڈسٹرکٹ 6‘ میں خود کش بمبار نے ووٹر رجسٹریشن مرکز کے اندر داخل ھوکر خود کو دھماکے سے اُڑالیا ۔
دھشت گرد گروہ داعش کو کابل کے شیعہ آبادی والے علاقے دشت برچی میں قائم ووٹر اندراج کے مرکز پر حملے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بھرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں افغانستان کی حکومت اور عوام، نیز شھید ھونے والوں کے لواحقین سے ھمدردی کا اظھار کرتے ھوئے دھشت گردی کی بیخ کنی کے لیے علاقائی اور عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
انھوں نے امید ظاھر کی کہ مشترکہ علاقائی اور عالمی کوششوں کے نتیجے میں دنیا سے دھشت گردی کی جلد بیخ کنی کی جاسکے گی۔
قابل ذکر ہے کہ کابل میں اتوار کو ھونے والا حملہ، پچھلے چند روز کے دوران افغانستان میں ووٹر اندراج کے مرکز پر ھونے والا پانچواں حملہ ہے۔

Add comment


Security code
Refresh