www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

565888
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے جبل النور میں واقع غار حرا کی زیارت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حج و عمرے کی وزارت نے حج و عمرے سے متعلقہ تمام اداروں اور کمپنیوں کو ھدایات جاری کی ہیں کہ وہ خانہ کعبہ کے زائرین کو غار حرا لے جانے سے گریز اور شھر مکہ کے پروگراموں سے اس غار کو نکال دیں۔
اس وزارت کے ایک عھدیدار کا کھنا ہے کہ یہ اقدام زائرین کی سلامتی اور بعض شرعی خلاف ورزیوں سے بچنے کے لئے عمل میں لایا گیا ہے۔
واضح رھے کہ شھر مکہ کے شمال مشرق میں منی کے راستے کے قریب چار کلومیٹر کی دوری پر جبل النور پر غار حرا واقع ہے جس کی بلندی سطح سمندر سے چھے سو اکّیس میٹر ہے۔
غار حرا اس پھاڑ کی چوٹی پر واقع ہے جھاں حضور ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے معبود حقیقی سے راز نیاز اور اس کی عبادت کیا کرتے تھے۔

Add comment


Security code
Refresh