www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

601031
تھران کے خطیب جمعہ نے کھا ہے کہ حریت پسندوں کے سردار حضرت امام حسین علیہ السلام کی سیرت اسلامی انقلاب کے لئے نمونہ عمل ہے۔
تھران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے اس ھفتے نمازجمعہ کے خطبے میں خامس آل عبا حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ھوئے کھاکہ سید الشھدا حضرت امام عالی مقام، عالم خلقت میں سبھی توحیدی انقلابات کا سرچشمہ ہیں۔
تھران کے خطیب جمعہ نےاس بات کا ذکرکرتے ھوئے کہ امام حسین علیہ السلام کی تحریک سبھی انقلابات خاص طور پر ایران کے اسلامی انقلاب کے لئے بھترین نمونہ عمل ہے جو ظالموں اور منافقین کے خلاف برپا ھوا۔ان کا کھنا تھا کہ سبھی انقلابات کی پھلی اور آخری بات امام حسین علیہ السلام کی ھی سیرت ہے۔
انھوں نے کھا کہ آج مظلوم اور مستضعف قوموں نے جو اقتدار و شکوہ جلال حاصل کیا ہے اور عالمی سامراج و امریکا کے دل میں جو خوف وحشت پائی جاتی ہے وہ سب امام حسین علیہ السلام کی سیرت سے تمسک اختیار کرنے کی ھی وجہ سے ہے۔
تھران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے قرآنی طرز زندگی کے بارے میں اپنی گذشتہ بحثوں کو جاری رکھتے ھوئے مومنین سے کھا کہ وہ گناھوں سے اجتناب کریں۔ انھوں نے کھا کہ خداوندعالم ماہ شعبان میں اپنے بندوں کے سبھی گناہ بخش دیتا ہے۔ انھوں نے کھا کہ مسلمانوں کو چاھئے کہ وہ ماہ شعبان سے بھر پور استفادہ کریں تاکہ اللہ کی خاص ھدایت و رھنمائی کے راستے پر گامزن رہ سکیں۔
حجت الاسلام کاظم صدیقی نے کھا کہ گناھوں سے اجتناب اور پاکدامنی ایسے عوامل ہیں جن کے ذریعے نگاھوں کے سامنے حیرت انگیز دریچے کھلتے ہیں اور چونکہ امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کی زیارت ھر مسلمان کی دلی خواھش ہے تو گناھوں سے بچ کر اور دل کی پاکیزگی و طھارت کے ذریعے مومن کو حضرت ولیعصر کی زیارت کا شرف بھی حاصل ھوسکتا ہے۔
تھران کے خطیب جمعہ نے نماز کے دوسرے خطبے میں شام پر امریکا کی حالیہ جارحیت کی مذمت کرتےھوئے کھا کہ یہ حملہ سبھی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ان کا کھنا تھا کہ امریکا نے اپنی اس جارحیت کے ذریعے اپنی وحشی ماھیت اور سرشت کا پوری دنیا کے سامنے مظاھرہ کردیا ہے۔
تھران کے خطیب جمعہ نے اس بات کا ذکرکرتے ھوئے کہ امریکا اور تسلط پسند طاقتیں صرف طاقت کی ھی زبان سمجھتی ہیں کھاکہ امریکا علاقے میں تکفیری دھشت گرد گروہ داعش کو وجود لانے کی اپنی سازشوں کے مقابلے میں استقامتی محاذ کی کامیابی سے بری طرح چراغ پا ہے۔
حجت الاسلام کا ظم صدیقی نے کھا کہ شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملے کا ان جارح طاقتوں کے لئے کوئی نتیجہ نھیں نکلا اور امریکیوں کو علاقے میں اب تک اپنے سبھی مقاصد کے حصول میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
تھران کےخطیب جمعہ نے امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے جیسے واشنگٹن کے اشتعال انگیز اقدام کی مذمت کرتے ھوئے کھاکہ امریکا کے اس فیصلے کے خلاف سبھی فلسطینی اٹھ کھڑے ھوئے ہیں جس سے یہ ظاھر ھوتا ہے کہ آج فلسطینی قوم بھت زیادہ طاقتورھوچکی ہے۔
انھوں نے تیس مارچ کو فلسطینیوں کی واپسی ریلی پر صھیونی فوج کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ھوئے کھا کہ بچوں کی قاتل صھیونی حکومت کے جرائم اس کی نابودی کی رفتار کو اور زیادہ تیز کردیں گے۔

Add comment


Security code
Refresh