www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

145188
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ میانمارکے فوجیوں نے روھنگیا مسلمانوں کو اپنےگھروں سے فرار ھونے پر مجبورکرنے کے لئے جنسی تشدد کو ایک حربے کے طور پراستعمال کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے کھا کہ میانمار سے فرار ھونے والے سات لاکھ روھنگیا مسلمانوں میں بھت سے لوگ ایسے ہیں جنھیں اکتوبر دوھزار سولہ سے اگست دوھزار سترہ کے دوران میانمار کے فوجیوں نے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کھنا تھا کہ روھنگیا مسلمان خواتین کو دھمکی اور انھیں جنسی تشدد کا نشانہ بنانا میانمار کے فوجیوں کی ایک اسٹریٹیجی تھی جس کے ذریعے وہ روھنگیا مسلمانوں کو ڈراتے، ان کی تحقیر کرتے اور انھیں اجتماعی طور پر سزا دیتے تھے۔
ان کا کھنا تھا کہ میانمار کے فوجیوں نے روھنگیا مسلمانوں کو فرار ھونے پر مجبور اور انھیں دوبارہ لوٹ کر نہ آنے دینے کے لئے جنسی تشدد کا سھارا لیا اور یہ جنسی تشدد انھوں نے منصوبہ بند طریقے سے انجام دیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh