www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

202511
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کھا کہ ان کی حکومت پیداواری شعبے میں نجی کمپنیوں کی مشارکت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز تھران میں نجی دواز ساز کمپنی کیمیا فارماسیوٹیکل کے معائنے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ھوئے کھا کہ یہ بات ملک کے لیے قابل فخر ہے کہ اس کمپنی کی تیار کردہ دوائیں نہ صرف عالمی معیار کے مطابق ہیں بلکہ بیرون ملک برآمد بھی کی جارھی ہیں۔
انھوں نے کھا کہ حکومت، پیداواری شعبے میں سرگرم نجی کمپنیوں کی بھرپور حمایت کرے گی۔انھوں نے ملکی صنعت کاروں سرمایہ کاروں سے ملک کی ترقی میں حکومت کا ھاتھ بٹانے کی اپیل کی۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے اس موقع پر مذکورہ دوا سازکمپنی کے بعض شعبوں کا افتتاح بھی کیا۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کی معروف اور شاندار ماضی کی حامل یہ دوا ساز کمپنی، اس وقت ایک سو بیس سے زائد قسم کی مختلف دوائیں اور انجکشن تیار کر رھی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh