www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

206573
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے اپنے ملک کے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر داعش دھشت گردوں کے ممکنہ حملوں کی بابت خبردار کیا ہے۔
عراق کی حکومت نے گزشتہ سال دسمبر میں ملک میں داعش کی نام نھاد خلافت کے خاتمے کا اعلان کیا تھا تاھم باقی ماندہ دھشت گرد عناصر، وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں حملے کرتے رھتے ہیں۔
عراقی ذرائع کے مطابق وزیراعظم حیدر العبادی کا کھنا تھا کہ پارلیمانی انتخابات سے قبل ملک میں داعش کے بچے کچے عناصر کی جانب سے دھشت گردی کا خدشہ ہے تاھم ملک کے سیکورٹی ادارے پوری طرح سے چوکس ہیں۔
وزیر اعظم حیدر العبادی نے کھا کہ پارلیمانی انتخابات میں کسی بھی قسم کے بیرونی دباؤ اور مداخلت کو ھرگز برداشت نھیں کیا جائے گا۔
عراقی وزیراعظم نے کھا کہ عراق میں بیرونی سرمایہ کاروں کا وجود بغداد پر عالمی برادری کے اعتماد کا ثبوت ہے اور عراق پر عالمی برادری کے اعتماد کا تمام میدانوں میں مشاھدہ کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں عوامی رضاکار فورس کے بارے میں متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت کے بیان کو اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے عراق کی عوامی رضا کار فورس کو دھشت گرد تنظیم قرار دیتے ھوئے قطر سے مالی امداد حاصل کرنے کا الزام لگایا ہے۔
عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد محجوب کے جاری کردہ بیان میں انور قرقاش کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ھوئے کھا کہ رضاکار فورس حشد الشعبی کے خلاف اس قسم کے بے بنیاد بیانات سے دونوں ملکوں کے تعلقات بری طرح سے متاثر ھو سکتے ہیں۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس ملک کی سیکورٹی فورس کا حصہ ہے جس کے قیام کی عراقی پارلیمنٹ نے منظوری دی ہے اور وہ ملک کے کمانڈر انچیف کی نگرانی میں کام کرتی ہے۔
عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عوامی رضاکار فورس کی قربانیوں کا ذکر کرتے ھوئے کھا ہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس نے خطے کے لیے خطرہ بن جانے والے دھشت گرد گروہ داعش کی نابودی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh