www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

201620
رھبر انقلاب اسلامی نے نوروز کی مناسبت سے مشھد مقدس میں زائرین اور عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے عظیم الشان عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے سب کو شھادت حضرت امام علی نقی علیہ السلام کی مناسبت سے تعزیت اور نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔
بدھ کے روز مشھد مقدس میں نئے ھجری شمسی سال کے آغاز کے موقع پر ملک بھر سے آئے ھوئے لاکھوں زائرین سے اپنے سالانہ خطاب میں رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ھوں کہ آج ایران کی موجودہ آزادی اور خودمختاری دنیا کے کسی اور ملک میں نھیں ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای فرمایا کہ ایران میں اسلامی جمھوری نظام قائم ہے جسے عوام نے سامراج اور آمرانہ نظام ختم کر کے قائم کیا ہے۔
رھبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران نے بیرونی دباؤ اور دیگر مسائل کے باوجود انصاف کی فراھمی میں قابل قدر خدمات انجام دی ہیں اور اس شعبے میں اچھی ترقی کی ہے۔
علاقے کی صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ھوئے رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران نے خطے میں امریکہ کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔
رھبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکہ کی سازش یہ تھی کہ داعش جیسے شرپسند، ظالم اور ھتاک دھشت گرد گروہ کو قائم کر کے علاقے کی اقوام کی توجہ غاصب صھیونی حکومت کی جانب سے ھٹایا اور اندرونی جھگڑوں میں الجھا دیا جائے لیکن ایران نے اس سازش کو ناکام بنا دیا۔
آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای نے داعش کی سرکوبی میں امریکی کردار کے بارے میں واشنگٹن کے دعووں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ھوئے فرمایا کہ امریکہ چاھتا تھا کہ داعش اور اس جیسے گروہ باقی رھیں لیکن اس کی مٹھی میں رھیں۔
رھبر انقلاب اسلامی نے خطے میں ایران کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ھوئے فرمایا کہ ایران نے جوکچھ بھی کیا وہ علاقے کی قوموں اور حکومتوں کی درخواست اور خواھش کے مطابق کیا ہے اور ایران نے علاقے میں تکفیری دھشت گردی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران نے علاقے میں امن و استحکام کے قیام میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔
آپ نے فرمایا کہ ایران خطے کے ملکوں کے ساتھ جو تعاون بھی کیا ہے وہ جذباتی بنیادوں پر نھیں بلکہ پورے منطقی اور دانشمندانہ حساب و کتاب کے مطابق کیا ہے۔ ایران نے کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی ارادہ نھیں رکھا ہے اور ایران کا کردار خطے کے ملکوں کی درخواست کے مطابق ہے۔
رھبر انقلاب اسلامی نے بڑے واضح الفاظ میں فرمایا کہ اس بات میں کوئی شک نھیں کہ خطے کے معاملات میں امریکہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کبھی کامیاب نھیں ھو گا۔

Add comment


Security code
Refresh