www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

271881
میانمار میں مسلمانوں کے خلاف حکومت کے انسانیت سوز اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
ایران کی فارس نیوز ایجنسی نے مغربی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ میانمار کی حکومت نے بین الاقوامی انتباھات کو نظرانداز کرتے ھوئے،مسلم آبادی کی دیھی بستیوں اور روھنگیا مسلمانوں کے رھائشی مکانات کو منھدم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق میانمار کی فوج نے صوبہ راخین میں اپنی تازہ وحشیانہ کاروائی میں مسلم آبادی کے دیھاتوں اور علاقوں کو بلڈوزروں کے ذریعے مسمار کرکے صفحہ ھستی سے مٹادیاہے ۔
رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اس سلسلے میں کھا ہے کہ حکومت میانمار اس طرح روھنگیا مسلمانوں کے خلاف اپنے وسیع جرائم کی پردہ پوشی کرنا چاھتی ہے۔
ڈیجیٹل گلوب کمپنی نے حال ھی میں ایسی سیٹ لائٹ تصاویر جاری کی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ دسمبر سے رواں سال کی فروری تک مسلم آبادی کے کم سے کم اٹھارہ دیھات صفحہ ھستی سے مٹائے جاچکے ہیں ۔

Add comment


Security code
Refresh