www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

301420
تھران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے نمازکے خطبے میں اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ امریکا صھیونی حکومت اور سعودی عرب کی کوشش ہے کہ وہ ایران کے خلاف ایک علاقائی اور بین الاقومی بلاک تشکیل دیں کھا کہ واشنگٹن، تل ابیب اور ریاض کی حکومتیں اسلامی جمھوریہ ایران کی ترقی و پیشرفت سے بوکھلائی ھوئی ہیں۔
انھوں نے اسلامی انقلاب کی پیشرفت کا ذکرکرتے ھوئے کھا کہ ایران نے دشمنوں کی سازشوں کے باوجود مختلف میدانوں میں ترقی وپیشرفت کا راستہ جاری رکھنے کا تھیہ کررکھا ہے۔
خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے تھران کے پاسداران روڈ پر ھوئے حالیہ جرائم کی مذمت کرتے ھوئے جن میں پولیس اور عوامی رضاکارفورس بسیج کے پانچ اھلکار شھید ھوگئے تھے عدلیہ کے حکام سے کھا کہ وہ ان جرائم کاارتکاب کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں۔
انھوں نے حالیہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ھونے والوں کے لواحقین سے ھمدردی کا اظھار کرتے ھوئے جاں بحق ھونے والوں کی مغفرت کی دعا کی۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے دختر رسول حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا کے ایام شھادت کی تعزیت پیش کرتے ھوئے کھا کہ حضرت زھرا سلام اللہ علیھا نے جس طرح سے حق اور ولایت کا دفاع کیا ہے اس کو خود امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف نے اپنے لئے اسوہ قراردیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh