www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

251598
ترک حکومت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شھر عفرین پر حملے جاری رھیں گے۔
ترک حکومت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ شام میں تیس دن کی جنگ بندی سے متعلق سلامتی کونسل کی قرار داد سے ، شام کے علاقے عفرین میں ترک فوج کے شاخ زیتون نامی آپریشن پر کوئی اثر نھیں پڑے گا۔
یاد رھے کہ شام میں تیس دن کی جنگ بندی سے متعلق قرار داد سنیچر کی شام، سلامتی کونسل کے سبھی اراکین کے اتفاق سے پاس ھوئی ہے ۔
اس قرار داد میں کھا گیا ہے کہ داعش ، القاعدہ، جبھة النصرہ اور دیگر تکفیری دھشت گرد گروھوں کے خلاف کاروائیوں پر اس جنگ بندی کا اطلاق نھیں ھوگا۔
عفرین پر ترک فوج کے حملے ایسی حالت میں جاری ہیں کہ سنیچر کو پاس ھونے والی سلامتی کونسل کی قرارداد کی رو سے عفرین میں بھی جنگ بندی ھونی چاھئے تاکہ اس شھر کے عوام تک امداد پھنچائی جاسکے ۔
ترک فوج نے جنوری دو ھزار اٹھارہ سے عفرین پر حملے شروع کررکھے ہیں جن میں اب تک ایک سو اکھتر عام شھری جاں بحق اور چا رسو ٹھاون زخمی ھو چکے ہیں ۔

Add comment


Security code
Refresh