www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

358079
شامی فوج نے مشرقی غوطہ کے شھریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی جانوں کے تحفظ کے لیے فوری طور پر شھر سے باھر نکل جائیں۔ شامی فوج نے ایک پمفلٹ میں مشرقی غوطہ سے باھر نکلنے کا طریقہ کار بھی بیان کیا ہے۔
دھشت گردوں کے مختلف گروہ اس وقت مشرقی غوطہ میں موجود ہیں جھاں سے وہ روزانہ شام کے دارالحکومت دمشق کے رھائشی علاقوں پر راکٹ حملے کر رھے ہیں جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شامی شھری جاں بحق اور زخمی ھو رھے ہیں۔
شامی ذرائع کے مطابق فوج کے ھیلی کاپٹروں نے مشرقی غوطہ پر پمفلٹ گرائے ہیں جن میں عام شھریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوج اور دھشت گردوں کے درمیان جنگ سے محفوظ رھنے کے لیے علاقے سے باھر نکل جائیں۔
پمفلٹ میں کھا گیا ہے کہ شام کی حکومت علاقے سے باھر نکلنے والوں کی رھائش، کھانے پینے اور طبی خدمات کی فراھمی نیز ان کی باز آباد کاری کی ضمانت دیتی ہے۔شام کی مسلح افواج کی مرکزی کمان کی جانب سے جاری کیے گئے اس پمفلٹ میں مشرقی غوطہ سے باھر نکلنے کا طریقہ کار بھی بیان کیا گیا ہے اور ان سے کھا گیا ہے کہ وہ چیک پوسٹوں سے گزرتے وقت اسلحہ لانے سے گریز کریں۔
مشرقی غوطہ کا علاقہ شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع ہے اور مئی دوھزار سترہ کے چوتھے آستانہ مذاکرات میں اس علاقے کو کم کشیدگی والے علاقوں میں شامل کیا گیا تھا۔
شامی فوج اس علاقے میں کاروائی بھی جنگ بندی معاھدے کے تحت کر رھی ہے۔جنگ بندی کی نگرانی اور ضمانت فراھم کرنے والے ملکوں کی حثیت سے ایران، ترکی اور روس نے اس معاھدے پر دستخط کیے تھے تاھم اس معاھدے میں القاعدہ ، داعش اور جبھة النصرہ جیسے دھشت گرد گروہ شامل نھیں تھے۔
شامی فوج نے مشرقی غوطہ میں آپریشن ایسے وقت میں شروع کیا ہے جب مغربی ممالک شام کی حکومت کے خلاف اپنے فرسودہ دعووں کا اعادہ کرنے کے ساتھ ساتھ روس اور ایران سے جواب دھی کا مطالبہ بھی کر رھے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ مشرقی غوطہ دارالحکومت دمشق کے سب سے قریب واقع ایسا علاقہ جس کے ایک سو چھے کلومیٹرمربع علاقے پر اس وقت مختلف دھشت گرگروھوں کا قبضہ ہے۔ان دھشت گرد گروھوں کو شام کے دیگر علاقوں میں ذلت آمیز شکست کا سامنا ہے اور وہ مشرقی غوطہ میں بڑے پیمانے پر عام شھریوں کا قتل کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں پر راکٹ حملے کرکے عام لوگوں کو خاک و خوں میں نہلا رھے ہیں۔
مشرقی غوطہ کے فوجی آپریشن کا مقصد اس علاقے کو دھشت گردوں کے وجود سے پاک کرنا ہے یھی وجہ ہے کہ شامی حکومت کے مخالف مغربی ملکوں کی جانب سے اس کے خلاف زبردست شور مچایا جارھا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh