www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

134433
اسکائی نیوز چینل نے خبر دی ہے کہ امریکی جیلوں میں بائیس لاکھ قیدی موجود ہیں جو پوری دنیا کی جیلوں میں بند کل قیدیوں کی تعداد کا بیس فیصد ہے۔
خبروں میں کھا گیا ہے کہ امریکی جیلوں میں جتنے لوگ قید ہیں ان کی تعداد امریکا کی پندرہ ریاستوں کی کل آبادی سے بھی زیادہ ہے- امریکا میں ایک سو دو سینٹرل جیل، ایک ھزار سات سو انیس ریاستی جیل، دو ھزار دو سو انسٹھ نوجوانوں سے مخصوص جیل اور تین ھزار دو سو اٹھائیس مقامی فوجی اور تارکین وطن سے متعلق جیل ہیں-
اعداد شمار کے مطابق سالانہ بارہ ملین افراد جیلوں میں جاتے اور رھا ھوتے ہیں اور اب بھی امریکا کی اکتیس ریاستوں میں پھانسی کی سزا دی جاتی ہے-
امریکا کے عدالتی نظام میں قومی اور نسلی تفریق اور عدم مساوات کے بارے میں انسانی حقوق کے اداروں کی رپورٹ سے معلوم ھوتا ہے کہ سفید فام امریکی شھریوں کے مقابلے میں سیاہ فام امریکی شھری کھیں زیادہ جیلوں میں قید ھوتے ہیں-
یھاں دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی حکومت دنیا میں انسانی حقوق کی پامالی کا سب سے زیادہ ارتکاب کرنے والی حکومت ھونے کے باوجود انسانی حقوق کا سب سے زیادہ ڈھنڈھورا پیٹتی ہے-
امریکا میں انسانی حقوق کی پامالی کی ایک بڑی مثال ملک میں بڑھتی ھوئی غربت، سماجی عدم مساوات اور نسلی امتیاز اور تفریق ہے-
سرکاری اعداد و شمار سے اس بات کا واضح اشارہ ملتا ہے کہ امریکا میں چالیس ملین سے زیادہ لوگ خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کر رھے ہیں۔ ایسے لوگ کھانے تک کا پیسہ نہ ھونے یا پھر سر چھپانے کی جگہ اور روزگار نہ ھونے کی وجہ سے خیراتی اداروں سے وابستہ ہیں-
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جون دو ھزار سترہ میں امریکا میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں اپنی رپورٹ میں کھا تھا کہ واشنگٹن نے انسانی حقوق کی پامالی کو ختم کرنے کے لئے کوئی بھی ٹھوس اور موثر اقدام انجام نھیں دیا ہے-

Add comment


Security code
Refresh