www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

253407
ترک حکام کا کھنا ہے کہ شامی علاقے عفرین میں کُردوں کے خلاف لڑنے کے لئے مزید تازہ دم فوجی دستے روانہ کردیئے ہیں۔
خبر رساں ادارے آناتولی اور روسیہ الیوم کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے کردوں کے خلاف آپریشن کے لئے جدید ھتھیاروں سے لیس کئی تازہ دم دستے عفرین روانہ کردیئے ہیں۔
آناتولی کی رپورٹ کے مطابق ترک فوج کے تازہ دم دستے 60 بکتربند گاڑیوں اور دیگر جدید ترین جنگی ساز و سامان کے ساتھ شامی علاقے عفرین روانہ کردیئے گئے ہیں۔
دوسری جانب ترک فوج کے کمانڈر نے ھفتے کے روز اپنے 11 فوجی اھلکاروں کی ھلاکت کی خبر دی تھی۔
واضح رھے کہ ترک مسلح افواج نے شام کے علاقے عفرین میں کردوں کے خلاف 20 جنوری سے فوجی کارروائی شروع کی تاھم شامی حکام کا کھنا ہے کہ اس قسم کی کارروائی شام کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh