www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

240466
برطانیہ کے سرگرم سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کے طرفداروں نے لندن میں اجتماع کر کے بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی جارحانہ و مجرمانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں عوامی انقلاب و استقامت کی ساتویں سالگرہ کی آمد کے موقع پر لندن میں کئے جانے والے اس اجتماع میں شریک لوگوں نے بحرین کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم اور بحرین میں شھید ھونے والے بحرینی مسلمانوں کی تصاویر اپنے ھاتھوں میں اٹھا رکھی تھی اور وہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگا رھے تھے۔
مظاھرین نے اپنے ھاتھوں میں ایسے بینر بھی اٹھا رکھے تھے کہ جن پر بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے جرائم سے نفرت اور بحرین سے غاصب سعودی عرب کے ناجائز قبضے کے خاتمے کے مطالبات میں نعرے درج تھے۔
واضح رھے کہ بحرین میں چودہ فروری دو ھزار گیارہ سے انقلابی تحریک جاری ہے۔ اس ملک کے عوام اپنے ملک میں امن و انصاف اور جمھوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رھے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh