www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

689083
نائیجیریا کے عوام نے اپنے ملک میں اسلامی تحریک کے رھنما آیت اللہ شیخ زکزکی کو زیرحراست رکھے جانے کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاھرہ کیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے عوام نے دارالحکومت ابوجا میں مظاھرہ کر کے اسلامی تحریک کے رھنما آیت اللہ شیخ ابراھیم زکزکی کو قید میں رکھے جانے کو غیر قانونی قرار دیا اور ان کی فوری طور پر رھائی کا مطالبہ کیا۔
واضح رھے کہ نائیجیریا کی فوج نے دسمبر دو ھزار پندرہ میں صوبے کدونا کے شھر زاریا میں ایک امام بارگاہ پر حملہ کر کے اسلامی تحریک کے رھنما آیت اللہ شیخ زکزکی اور ان کی اھلیہ کو حراست میں لے لیا تھا۔
نائیجیریا کی فوج کی اس جارحیت میں سیکڑوں افراد شھید ھو گئے تھے جن میں آیت اللہ شیخ ابراھیم زکزکی کے تین بیٹے بھی شامل ہیں۔
نائیجیریا کی عدالت عالیہ نے آیت اللہ شیخ زکزکی اور ان کی اھلیہ کی رھائی کا حکم سنایا ہے تاھم اس ملک کی حکومت اور فوج نے اب تک عدالت کے اس حکم پر عمل نھیں کیا ہے۔
یہ ایسے میں ہے کہ آیت اللہ شیخ زکزکی کی جسمانی صحت کافی بگڑتی جا رھی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh