www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

641369
شامی فوج نے ادلب کے جنوبی اور جنوب مشرقی مضافاتی علاقے میں دھشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ھوئے ابوالظھور فوجی ایئرپورٹ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور اس کے اتحادی، صوبے ادلب کے جنوب مشرقی سرحد سے ملے صوبے حلب کے جنوبی سرحد پر واقع قصبے قیطل سے دھشت گردوں کا صفایا کرتے ھوئے ابوالظھور ایئرپورٹ میں داخل ھو گئے اور انھوں نے اس فوجی ایئرپورٹ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔
قصبے قیطل سے دھشت گردوں کا صفایا اس فوجی ایرپورٹ کو کنٹرول میں لئے جانے میں آسانی کا باعث بنا۔
ادلب کے جنوبی اور جنوب مشرقی مضافاتی علاقے ایسی حالت میں شامی فوج اور اس کےاتحادیوں کے کنٹرول میں آئے ہیں کہ مسلح گروھوں نے شامی فوج کی پیش قدمی روکنے کے لئے اپنی پوری توانائی کو استعمال کیا تھا۔
واضح رھے کہ شام کا بحران دو ھزار گیارہ میں امریکہ اور بعض مغربی و عرب ملکوں کے حمایت یافتہ دھشت گردوں کے حملے سے شروع ھوا ہے تاکہ علاقے میں طاقت کا توازن غاصب صھیونی حکومت کے حق میں تبدیل کیا جاسکے تاھم شامی عوام اور تحریک مزاحمت کی کوششوں کی بدولت شام کے خلاف سازش ناکام ھو گئی اور دھشت گردوں کو شکست کا منھ دیکھنا پڑا۔

Add comment


Security code
Refresh