www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

602492
جابری انصاری نے کھا ہےکہ روسی نمائندے کے ساتھ شامی مسئلے پر گفتگو ھوئی اورامن عمل کو آگے بڑھانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیرخارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور سنیئر مذاکرات کار حسین جابری انصاری نے ماسکو میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ھوئے شام کے حوالے سے تھران اور ماسکو کے درمیان موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظھار کیااورآستانہ عمل کے تحت شام کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر تاکید کی۔
اس موقع پر انھوں نے کھا کہ روسی حکام کے ساتھ خطے کی تازہ ترین صورتحال اورتبدیلیوں پر گفتگو ھوئی، یمن کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ یمن کے مسائل کے حل کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.
انھوں نے کھا کہ لیبیا، مسئلہ فلسطین، عراق کے حالات اور القدس کے حوالے سے امریکی صدر کے حالیہ فیصلے پر بھی بات چیت ھوئی.

Add comment


Security code
Refresh