www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

آیت اللہ نجف آبادی:

 

 سوریہ میں القاعدہ اور دیگر دھشت گردانہ گروپ ھر روز

دھماکے کرتے ہیں کتنے بے گناھوں کا خون کرتے ہیں اس کے باوجود بہت سارے اسلامی ممالک وھاں کے دھشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں۔ لیکن بحرین کے شریف اور مظلوم عوام کے مقابلہ میں خاموش ہیں جن کے ھاتھوں میں قرآن اور شھادت کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کی جنرل کونسل کے ممبر آیت اللہ دری نجف آبادی نے قم مسجد اعظم میں "مظلومیت میں مقاوت کے دوسال " کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں خطاب کرتے ھوئے کہا: بحرین کے مظلوم عوام معمولی امکانات کے ساتھ  ایک بڑے جیل میں زندگی گزار رھے ہیں دوسرے ممالک سے فوج آتی ہیں اور انہیں مارتی پیٹتی ہیں۔ لیکن یہ عوام ایک پھاڑ کی طرح کھڑے ہیں۔

انھوں نے کہا: بحرینی عوام نے اب تک اپنے انقلاب کی خاطر آل سعود، آل خلیفہ، امریکہ اور اسرائیل کے مقابلہ میں ۱۰۲افراد کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

انھوں  نے کہا یہ شھداء وہ ہیں جن کا رسمی طور پر اعلان ھوا ہے۔ ان کے علاوہ بھی کئی بے چاروں نے اپنی جانوں کو نذرانہ دیا ہے لیکن میڈیا نے انھیں منعکس نھیں کیا اور سینکڑوں ایسے ہیں جو زخمی، زہریلی گیسوں کی وجہ سے مسموم اور روحی اور روانی اذیتوں کا شکار ہیں،اور درد و الم برداشت کر رھے ہیں۔

آیت اللہ نجف آبادی نے کہا: آل خلیفہ یہ کوشش کر رھا ہے کہ آل سعود کے چاھنے والوں کو بلا بلا کر اس ملک کی نیشنلٹی انہیں دے تاکہ ان کی تعداد شیعوں کی تعداد سے زیادہ ھو جائے اس کے بعد ان کی اکثریت پر آل خلیفہ کی ظالمانہ حکومت باقی رھے۔

اراک کے امام جمعہ نے کہا: سر زمین بحرین علماء فضلاء اور فقھاء کا مرکز رھا ہے جنھوں نے نجف اور دوسرے اسلامی مدارس میں علوم آل محمد (ع) کو حاصل کیا اور اس ملک کے لیے سرمایہ خیر ثابت ھوئے۔

انھوں نے کہا: ھمارے اوپر فرض بنتا ہے کہ ھم بحرین کے مظلوم عوام کی حمایت کریں اس لیے  کہ "من اصبح و لایهتم بامور المسلمین فلیس بمسلم"، جو صبح کرے اس حال میں کہ مسلمانوں کے امور کے سلسلے میں کوئی اھتمام نہ کرے تو وہ مسلمان نہیں ہے۔ھم ان سے اظھار ھمدردی کرتے ہیں  "کونا للمظلوم عونا و للظالم خصما"  مظلوم کے لیے مددگار اور دشمن کے لیے دشمن بنو۔  تمام علماء، مراجع، اساتید، ایران اور جامعۃ المصطفی(ص) العالمیہ کے دینی طلاب سب آل خلیفہ سے اظھار نفرت اور بحرینی عوام سے اظھار ھمدردی کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا بحرین میں تمام ترصیلاتی ذرائع آل خلیفہ کے اختیار میں ہیں وہ صرف اپنے منافع کے مطابق پیام رسانی کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا: کیا حقوق بشر کے دعویدار مر گئے ہیں؟ یا یہ کہ ان کے منافع خطرہ میں ہیں اور وہ بحرین کو بھی اپنا اڈہ بنانا چاہتے ہیں؟ کیا اگر سعودیہ اور قطر کے اندر انسانیت کا درد ھوتا تو وہ ظالموں کی حمایت کرتے؟ کب تک وہ ان پلیدگیوں کو پھیلاتے رھیں گے؟ ان چیزوں کی عمر بہت کم ہے۔ کیا ان کے اندر آخرت کا خوف نہیں ہے؟ امام حسین علیہ السلام کے بقول اگر تمھارے اندر دین نہیں ہے تو کم سے کم آزاد رھو۔

انہوں نے کہا: کیا اگر یہ ظلم و ستم ان کے بچوں اور عورتوں پر ھوتا تو وہ برداشت کرتے؟ وہ آل سعود جو دعوی کرتا ہے کہ وہ خادم الحرمین ہے کیسے ظلم و ستم کرنے کی اپنے آپ کو اجازت دیتا ہے؟

انہوں نے اسلامی ممالک کے علماء کی خاموشی کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کہا: کیوں عربی اور اسلامی ممالک کے علماء خاموش ہیں؟ کیوں وہ ان کی حمایت نہیں کرتے؟ کیوں وہ بحرین کی حمایت میں زبان نہیں کھولتے؟ بلکہ برخلاف، ظالموں کی حمایت کرتے ہیں۔ علماء کی بہت بڑی ذمہ داری ہے ان کی ذمہ داری ہے کہ امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کریں وہ کیوں نھی عن المنکر نہیں کرتے؟ مصر کے علماء، سعودیہ کے علماء اور دیگر اسلامی ممالک کے علماء ان تمام مظالم کو دیکھ رھے ہیں لیکن زبان نہیں کھولتے۔

شام میں القاعدہ اور دیگر دھشت گردانہ گروہ ھر آئے دن کئی بے گناھوں کا خون کرتے ہیں لیکن علماء اسلام انہیں کی حمایت کرتے ہیں اور مرنے والوں کو قصور وار ٹھراتے ہیں۔لیکن بحرینی مظلوم عوام کے مقابلہ میں خاموش ہیں جن کے ھاتھوں میں صرف قرآن اور شھادت ہے۔

مگر بحرین کے عوام کا مطالبہ کیا ہے ؟ وہ کیاچاہتے ہیں؟ وہ یھی تو کہتے ہیں کہ ھمیں خود اپنے بارے میں فیصلہ کرنے دیں۔

آیت اللہ نجف آبادی نے رھبر انقلاب کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کہا:  کہ یہ جھوٹ ہے کہ ایران بحرین کی حمایت کرتا ہے اگر ایران بحرین کی حمایت کرتا تو آج پوزیشن کچھ اور ھوتی۔

انہوں نے مزید کہا: اسلامی جمھوریہ ایران اپنا شرعی اور انسانی وظیفہ سمجھتا ہے کہ تمام دنیا کے مظلوموں کی حمایت کرے۔ ایران کی فلسطین کی حمایت کرتا ہے کیا فلسطین میں شیعہ ہیں؟

آیت اللہ نجف آبادی نےآخر میں کہا: علماء کو چاہیے کہ حدود کو پھچانیں یھاں بحث عرب و عجم یا شیعہ و سنی کی نہیں ہے یھاں گفتگو اسلام محمدی (ص) کی ہے یقینا خدا ھمارے ساتھ ہے خدا بحرین کی مظلوم عوام کے ساتھ ہے۔ یہ اللہ کا قطعی وعدہ ہے:" و لینصرن اللہ من ینصرہ"۔

Add comment


Security code
Refresh