www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

رھبرانقلاب اسلامی نے ھرسال اسلامی انقلاب کی کامیابی کی

 

سالگرہ کے موقع پر نکالے جانے والے عظیم جلوسوں کو ملت ایران کے دشمنوں اور مخالفوں پر کاری ضرب قراردیا ۔

رھبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صوبہ آذربائیجان کے ھزاروں افراد سے خطاب میں فرمایا کہ ھرسال اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر نکالے جانے والے عظیم جلوسوں کے ذریعہ ملت ایران کے دشمنوں اور مخالفوں پر کاری ضرب لگتی ہے اور اس سال بھی ایسا ھی ھوا۔

 

صوبہ آذربائیجان کے عوام نے انتیس بھمن تیرہ سو چھپن ھجری شمسی مطابق اٹھارہ فروری انیس سو اٹھتر کو اپنے قیام کی سالگرہ کی مناسبت سے آج رھبرانقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔رھبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے خطاب میں ایک بار پھر اس سال اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں میں عوام کی بھر پورشرکت کو سراھا اور عوام کی بھرپور شرکت کو سربلندی کا باعث قراردیا۔آپ نے فرمایا کہ اگر ملت کا بار بار شکریہ ادا کیا جائے تب بھی کم ہے اور ملت ایران کے ان جذبوں اور بصیرت کے سامنے سرتعظیم خم کرنا چاھیے۔

آپ نے امریکی حکام کے غیر منطقی رویہ کی بنا پر انہیں غیر منطقی افراد قراردیا اور فرمایا کہ امریکی حکام کے قول و فعل میں تضاد پایا جاتا ہے اور وہ تسلط پسندانہ جذبات کے حامل ہیں۔رھبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکی یہ توقع رکھتے ہیں کہ دوسری قومیں ان کی غیر منطقی اور زور زبردستی کی باتوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں گی جیسا کہ بعض کرچکے ہیں لیکن اسلامی نظام اور ایرانی عوام ان کے سامنے کبھی گھٹنے نہیں ٹیکیں گے کیونکہ وہ منطق اور توانائی و طاقت کے حامل ہیں۔رھبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے امریکی حکام اور مغربی حکومتوں کے غیر منطقی مواقف اور اقدامات کی وضاحت کرتے ھوئے ان اقدامات کے واضح نمونے پیش کئے اور فرمایا کہ مغربی ممالک دعوی کرتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق کے پابند ہیں اور دنیا میں انسانی حقوق کے علمبردار ہیں لیکن عملی طور پر وہ انسانی حقوق کو سب سے زیادہ نقصان پھنچاتے ہیں اور ان ہی کے دامن پر گوانتانامو اور ابو غریب جیل نیز افغانستان و پاکستان کے عوام کے قتل عام اور انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزیوں کے داغ نمایاں ہیں۔ رھبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دنیا میں جمھوریت کو فروغ دینے کے دعوے بھی امریکی حکام کے کھوکھلے دعووں میں شامل ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ ایک طرف تو امریکہ جمھوریت کے دعوے کرتا ہے لیکن دوسری طرف ھمیشہ ایران سے مقابلہ کرنے پر تلا رھتا ہے جبکہ ایرانی حکومت علاقے میں واضح ترین اور روشن ترین جمھوری اصولوں کے مطابق ہے۔ آپ نے امریکی حکام کی تضاد بیانی کا ذکر کرتے ھوئے فرمایا کہ ایران کے ساتھ مسائل کو حل کرنے کے لئے ایران کے ساتھ مذاکرات کی بات بھی امریکی حکام کے قول وفعل میں تضاد کو ظاھر کرتی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ یہ دعوی ایسے وقت میں کیا جارھا ہے جبکہ امریکہ ایران پر بے بنیاد الزامات لگارھا ہے اور اس نے ملت ایران سے مقابلے کے لئے اس پر پابندیاں لگارکھی ہیں۔رھبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ امریکی صدر نے چند دنوں قبل کہا تھا کہ وہ ایران کو ایٹمی ھتھیار حاصل کرنے سے روکنے کی کوشش کریں گے لیکن انہیں جان لینا چاھیے کہ اگر ایران ایٹمی ھتھیار بنانے کا ارادہ رکھتا تو امریکہ کسی بھی طرح سے ملت ایران کو اس کام سے نھیں روک سکتا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh